کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے موٹر مکینک ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے نزدیک فائرنگ سے نوجوان موٹر مکینک ہلاک ہوگیا واقعہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب 26 سالہ مجتبیٰ ولد شکور کار میں جا رہا تھا پولیس کی تفتیش کے مطابق مجتبیٰ کے اپنے پستول کی گولی سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعاتی شہادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ مجتبیٰ نے خود کو گولی ماری یا دوران ڈرائیونگ گود میں رکھے ہوئے پستول سے فائر ہوا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی۔ متوفی کا گاڑیوں کا ورکشاپ تھا۔
موٹرمکینک/ ہلاک