عمران خان آج کراچی پہنچیں گے سپر ہائی وے پرمحسود قبائل کے کیمپ کادورہ کریں گے
کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مرکزی رہنما اسد عمر کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کرنے ہفتہ کو کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ اپنے دوروزہ دورے کے دوران وہ اتوار کی صبح پونے 12بجے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار کے والدین سے ان کے گھر جاکر ملاقات کریں گے۔دوپہر ساڑھے بارہ بجے مرینہ کلب میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ تین بجے سہ پہر مقامی ہوٹل میں تاجروں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ چار بجے سہ پہر سپر ہائی وے پر محسود قبائل کے کیمپ کا دورہ کریں گے۔ اور نقیب محسود کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔اتوار کی شام 5بجے وہ تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
عمران خان کراچی