ڈان لیکس رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق راؤ تحسین کی درخواست مسترد
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈان لیکس کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے حوالے سے سابق پی آئی او راو تحسین کی درخواست مسترد کردی ہے عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہے رولز کے تحت اسے رپورٹ نہیں دی جاسکتی جمعہ کو ڈان لیکس کے حوالے سے راو تحسین علی کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالتی استفسار پر اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہے اور رولز 212کے تحت کوئی سول سرونٹ رپورٹس کے حوالے سے مطالبہ نہیں کرسکتا لہذا فاضل عدالت درخواست کو مسترد کردے اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے نمائندے نے عدالت کو مزید بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف مذکورہ معاملے میں تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے نہ ہی اس کے خلاف کوئی انکوائری کی گئی ہے جب کوئی ایکشن ہوا ہی نہیں تو رپورٹ پبلک کرنے کی یا فراہم کیسے کی جاسکتی ہے۔
ڈان لیکس