نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس کی کوئی حیثیت نہیں: اٹارنی جنرل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی کوئی حیثیت نہیں، نیب کا ضمنی ریفرنس صرف مزید گواہ پیش کرنے کیلئے دائر کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیب کے ضمنی ریفرنس سے نواز شریف کو کوئی پریشانی نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے معاملے پر کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کیلئے پرامید ہیں۔ قانون میں دائمی سزا صرف سزائے موت ہے۔ تاحیات نااہلی تو دائمی سزا کے مترادف ہے، امید ہے سپریم کورٹ انصاف کرے گی۔
اٹارنی جنرل