شہزادی شمائلہ شید ویلفیئر سو سائٹی کے تحت محفل نعت آج ہوگی
کراچی (نیوز رپورٹر)شہزادی شمائلہ شہید ویلفیئر سوسائٹی کے تحت جشن میلادالنبی اور گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفل نعت ہفتہ 27 جنوری کوبعد نماز عشاء نیشنل سیمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک ڈی گلشن اقبال میں ہوگی جس میں معروف نعت خوان محمد راشد اعظم‘ احمد رضا قادری‘ مھمودالحسن اشرفی‘ قاری اسدالحق‘ سمیت درجنوں نعت خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ تسلیم صابری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ محفل کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی چار خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ محفل کا اہتمام حاجی سلیم گجرودیگر نے کیا ہے۔