جمہو ریت کا دعو یدار بھا رت کشمیر میں انسا نیت سوز ظلم کررہا ہے ، مزمل ہا شمی
کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بڑی جمہوریت کا دعویدار ملک بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں نے یوم سیاہ مناکر بھارت کا مکرہ چہرہ واضح کردیا۔ بھارت یوم جمہوریہ کے ذریعے دنیا کو دھوکہ دینا چاہتا ہے۔ کشمیریوں کی لازوال تحریک کو روکنے کے ہتھکنڈے ناکام ہوچکے، اب پاکستان میں بھی ہر طرف کشمیر کے لیے آواز گونجے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری بھارت کے دھوکے میں آنے کی بجائے اہل کشمیر کی مظلومانہ آواز کو سنے۔ آج پوری دنیا میں اہل کشمیر یوم سیاہ منا کر اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ اس کے غاصبانہ قبضہ میں ہے۔ پاکستان عالمی برادری کو ساتھ ملا کر کشمیریوں کو بھارتی جبر سے کامل آزادی دلائے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو انہیں کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دینا ہو گی۔ مسئلہ کشمیر بیانات سے حل ہونے والا نہیں، آج ایک بار پھر وہ راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔