امریکا اور برطانیہ کے دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا دور اب ختم ہو چکا ہے: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے
دورہ امریکا کے دوران ریپبکن سینٹرز سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے زور دیا کہ امریکا کو چاہیئے کہ وہ روس سے محتاط انداز میں بات چیت کرے، اپنی اقدار کادفاع برطانیہ اورامریکا کے مفاد میں ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہم یورپی یونین سے منہ نہیں موڑ رہے، اب وہ زمانہ نہیں رہاجب کہ امریکا اور برطانیہ دوسرے ملکوں میں مداخلت کرکے انہیں اپنی سوچ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے تھے، ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، ماضی میں اختیار کی گئیں ناکام پالیسیوں کو دہرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گالیکن ایسا بھی نہیں کہ حقیقی خطرے میں ہم خاموش رہیں. برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نےکہا کہ ٹرمپ کی صدارت میں امریکا مضبوط،،عظیم او زیادہ پراعتماد بن سکتاہے.