آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہیگا, پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان
ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ہے، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات جبکہ ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برفباری نے موسم مزید سرد کر دیا. شمالی مقامات پر بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں پارا چنار میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری جبکہ مالم جبہ، مری میں منفی چھ ،قلات، کالام منفی پانچ،سکردو، کوئٹہ منفی چار، دیر، گوپس،چترال اور استور میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اگلےتین روز کے دوران بلوچستان،سندھ، پنجاب، اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے میں گلگت بلتستان، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا متوقع ہے،موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔