سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے رجحان سے ملکی سرمایہ کاروں کی کیپیٹل مارکیٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلی مرتبہ سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 50ہزار کی سطح سے بڑھ گیا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد اب مقامی سرمایہ کار بھی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مسلسل بڑھا رہے ہیں اور شرح سود میں کمی کی وجہ سے مقامی سرمایہ کار بینکوں اور دیگر شعبوں کی بجائے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بھی تبدیل ہوگیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024