احتساب کے اداروں کو سیاست سے پاک کیے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں: انیس الرحمان بٹ
لاہور(خصوصی رپورٹر) چئیر مین اینٹی کرپشن و اینٹی نارکوٹکس کمیشن انیس الرحمان بٹ نے کہا کہ کرپشن میں کمی کا ٹرانسپیر نسی انٹر نیشنل کا دعویٰ اور اعدادو شمار اپنی جگہ تاہم پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں کی چھان بین میں تاخیر سے ملک بدنام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کرپشن کے میگا سکینڈلز اپنے منطقی انجام کو نہیں پہنچے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے اداروں کو سیاست سے پاک کیے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔