ایل ڈی اے کے 4 افسروں کے تقرروتبادلے‘ ٹائون پلاننگ ونگ نے ٹائون شپ میں دو مارکیز سمیت 18 شادی ہال سربمہر کر دیئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے چار افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون محمد اسد امیر کو ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ لگا دیا ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون عاصم کو ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ ڈائریکٹر ریکوری رضا ظہور وٹو کو ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسر اقبال فرید ملک کو ڈائریکٹر ریکوری تعینات کرکے انہیں ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ طارق محمود سے ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا اضافی چارج واپس لے لیاہے۔ ٹائون پلاننگ کے عملے نے ٹائون شپ میں کارروائی کرکے دو مارکیز سمیت 18 شادی ہال سربمہر کر دیئے۔