بھارت سے تجارت کے خواہشمند اس کی بلوچستان میں دہشت گردی مدنظر رکھیں: انوارالحق
لاہور (نامہ نگار) بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیساتھ ساتھ علیحدگی پسندوں سے بھی لڑ رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تجارت ضرور کریں مگر ان کی مداخلت سے جو ہمارے پاکستانیوں کے خون بہہ رہا ہے اس کو بھی مدنظر رکھیں ۔ حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔