شوہر کو قتل کرنے والی عورت اور اس کے ساتھی کی سزائے موت کالعدم
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تھانہ وےسٹرےج کے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی عورت اور اس کے ساتھی کو ٹرائل کورٹ سے دی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے کر دو نوں کو بری کردےا مقتول محمد الےاس کے بےٹے عاطف الےاس نے 23 دسمبر2011 ءکو مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی والدہ ثرےا بی بی نے ملزم محمد حفےظ کے ساتھ مل کر اس کے والد کو30 بور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردےا ہے جس پر اےڈےشنل سےشن جج راولپنڈی نے جرم ثابت ہونے پر11 نومبر2013 ءکو دونوں کو سزائے موت سنادی تھی جس کے خلاف ملزمان نے راجہ غنےم عابر خان اےڈووکےٹ کی وساطت سے اپےل دائر کی فاضل وکےل نے دلائل مےں کہا کہ تفتےش مےں پولےس نے جھوٹی شہادت پےش کی اور رےکوری بھی جعلی تھی دوطرفہ دلائل سننے کے بعد ملزمان کو شک دے کر بری کردےا ۔