ڈنمارک کی باصلاحیت لڑکی نے 40 ہزار سے زائد ٹکڑوں سے بنا پزل حل کرکے سب کو حیران کر دیا
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) ڈنمارک میں ایک باصلاحیت لڑکی نے چالیس ہزار سے زائد ٹکڑوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا پزل حل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔یہ پزل 22فٹ لمبا ہے اور اس میں 40ہزار 230 ٹکڑے استعما ل کئے گئے ہیں۔21سالہ لڑکی ایمانڈا فینچکو اس پزل کو مکمل کرنے میں460گھنٹے لگے۔