پاکستان کو عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں کامیابی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کا انتخاب سوئےزر لےنڈ کے شہر جنےوا مےں ہوا۔پاکستان نے پہلے مرحلے مےں برطانےہ، اٹلی، فرانس اور ہنگری کو شکست دےتے ہوئے کامےابی حاصل کر لی ہے ۔ پاکستان کی امےدوار عالمی شہرت ےافتہ ڈاکٹر ثانےہ نشتر نے 34 رکنی الےکٹورل کالج مےں سے 28 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ان کے قرےب ترےن برطانےہ مےں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصےت ڈاکٹر ڈےوڈ نبارو محض 18 ووٹ حاصل کر سکے۔ اٹلی، فرانس اور ہنگری ووٹوں کی کم سے کم مطلوبہ تعداد حاصل نہ کرنے پر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ اس موقع پر وزےر قومی صحت نے قوم کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ ےہ کامےابی اقوام کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے امےدوار کی منظوری وزےر اعظم نواز شرےف نے دی تھی اور اس کامےابی پر ہم ان کو خراج تحسےن پےش کرتے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ مئی مےں منعقد ہونے والے الےکشن کے آخری مرحلے مےں کامےابی کی صورت مےں پاکستان کی امےدوار اسلامی دنےا اور ترقی پذےرممالک کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔ ےہ پاکستان کے لےے بہت بڑا اعزاز ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے اپنی وزارت کے افسران جنہوں نے الےکش مہم کوبھر پور انداز مےں چلاےا، فارن آفس افسران اور جنےوا مےںپاکستانی مشن کے افسران کی کاﺅشوں کو بھی بے حد سراہا۔ عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کے لےے قابلےت کے لحاظ سے ڈاکٹر ثانےہ نشتر سب سے زےادہ سب سے زےادہ موزوں امےدوار ہےں۔ انہوں نے پبلک ہےلتھ کے شعبے مےں پی اےچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اقوام متحدہ کے مختلف کمےشنز کی سرابرہ اور ممبر رہ چکی ہےں۔ انہوں نے اپنے منشور مےں عالمی ادارہ صحت مےں اصلاحات پر 10 نکاتی اےجنڈا پےش کےا تھا۔ الےکشن کا رزلٹ اس اےجنڈے کی پذےرائی کا واضح ثبوت ہے۔