جماعت اسلامی31 جنوری کو اسلام آباد میں کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کےامیروکونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سابق ایم این اے میاں اسلم نے پاکستان کی قومی قیادت سے ملاقات کرکے ان کو 31جنوری کو اسلام آباد میں کشمیرپر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،سابق چیئرمین سینٹ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بحاری،چئیرمین مسلم لیگ ن سینیٹر راجہ ظفر الحق،جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدلغور حیدری،مسلم لیگ ضیاءکے صدر اعجازا لحق سمیت دیگر قائدین نے آل پارٹیز کشمیرکانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کی۔