سمگلنگ کی روک تھام کر کے ریونیو بڑھایا‘ مسافروں کو سہولتیں دی گئیں: ڈاکٹر ارشاد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں گزشتہ روز کسٹمز ڈے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ماڈل کسٹمز کلیکٹر کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد تھے۔ ڈاکٹر ارشاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کسٹمز جتنے بھی آپریشن کرتا ہے وہ اعداد و شمار کے تجزیہ کے بغیر ادھوری ہیں۔ سمندر‘ فضاءیا زمین پر ملک کی سرحدوں کی بہتر مینجمنٹ کے لئے اعداد و شمار کو جمع کرنا‘ ان کا تجزیہ اور انٹیلی جنس کے موثر استعمال لازم و ملزوم ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ بڑے چیلنج کے باوجودہمارا عزم مستحکم ہے۔ چیف کلیکٹر نارتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریڈ کو بڑھانے کے لئے سہولت دینے کی غرض سے زیادہ محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کلیکٹر ایم سی سی اسلام آباد ڈاکٹر ارسلان سبکتگین نے کہا ایم سی سی نے گزشتہ ایک سال میں اینٹی سمگلنگ اور دوسرے معاملات میں تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ریونیو بڑھا اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی گئیں۔