پاک چین اقتصادی راہداری معاہدہ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کا زبردست توڑ ہے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاہدہ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کا کا زبردست توڑ ہے ، چینی صدر کا اقوام متحدہ سے خطاب میں دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ماحو ل کے حصول کیلئے بڑے ممالک کو چھوٹے ممالک پر اپنی مرضی مسلط نہ کرنے اور ایکدوسرے کی بقا و سلامتی اور مفادات کو ملحوظ رکھنے کا مشورہ در اصل امریکہ و بھارت کیلئے پیغامِ موت ہے جو پاک چین دوستی کو اپنے لئے خطرہ گردانتے ہیں ،عالمی سرغنہ اور اُس کے اتحادی ہنود یہود پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل نہ ہوں، دنیا کودرپیش عالمی دہشتگردی کے عظیم چیلنج کے مقابلے اوراُس سے نجات کیلئے عالمی قوتوں کواہم کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور آج بھی ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کے قلع قمع میں بڑی حد تک کامیابی ہوئی ہے مگر اندرونی و بیرونی قوتیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی راہ میں حائل ہیں جس کیلئے فوجی عدالتوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سید صغیر حسین شاہ کی سرکردگی میںٹی این ایف جے علاقہ چونترہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باور کرایا کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم اس خطے بلکہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہیں۔