دینی مدارس امن و آشتی کے گہوارے ہیں، راشدمحمود سومرو
سکھر( نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرونے پی پی کی صوبائی حکومت کی جانب سے 90مدارس کو مشکوک قرار دے کر ان کو بند کرنے کی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی مدارس اسلام اور ملک کے محافظ اور امن و آشتی کے گہوارے ہیں۔ سندھ حکومت امریکہ اور کفریہ طاقتوں کو خوش کرنے او راپنی نااہلی ، ناکامی اور بدترین کرپشن کو عوام سے چھپانے کے لئے دینی مدارس کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر سندھ حکومت مدارس و اسلام دشمن حرکتوں او رکارراوئیوں سے باز نہیں آئی تو جے یو آئی سندھ پوری عوامی قوت کے ساتھ بھرپور احتجاجی تحریک چلا کر سندھ کے حکمرانوں کو بوریا بستر گول کرنے پر مجبور کردے گی ۔ جے یوآئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرونے پشاو رمیں ہونے والی 7 اپریل کی صد سالہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع سکھر سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر رہنماﺅں سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مولانا عبدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق علامہ راشد سومرو نے کہاکہ سندھ کے عوام ہی پی پی کے بدعنوان حکمرانوں سے نجات دلا کر دم لیں گے۔
راشد محمود سومرو