وزیر داخلہ نے مالی ترسیلات کےلئے نادرا اور ماسٹر کارڈ کا معاہدہ معطل کر دیا
اسلام آ باد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر نادرا کی جانب سے مالی ترسیلات کے لئے ماسٹر کارڈ سے کیے جانے والے معاہدے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نادرا نے ماسٹر کارڈ سے حکومت کی تحریری اجازت حاصل کیے بغیر معاہدہ کیاجس میں نہ تو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی اور نہ ہی حساس نوعیت کے سکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھا گیا، چودھری نثار نے کہا کہ کسی غیر ملکی کمپنی کو نادرا ڈیٹا بیس تک کس حد تک اور کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے ،وزیر داخلہ کی نادرا سے جواب طلبی بھی کی ہے، مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے تاہم نیشنل ڈیٹا بیس کی سکیورٹی پر نہ تو کسی قسم کا سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی ادارے کو اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
معاہدہ معطل