,جرمنی: پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو 6 سال قید
برلن (اے ایف پی) جرمنی عدالت نے داعش کی حمایت میں پولیس اہلکار کو چاقو سےحملہ کرنے کے الزام میں ایک 16 سالہ لڑکی کو 6 سالہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ معافیہ ایس کو اقدام قتل، جسمانی نقصان پہنچانے اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا اس اقدام سے معافیہ داعش کی حمایت کرنا چاہتی تھی۔ مراکش نژاد لڑکی کو نابالغوں کی جیل میں حراست میں رکھا جائے گا۔ وکیل کے مطابق معافیہ سزا کم کرنے کے لئے اپیل دائر کریں گی۔ حملے کے وقت معافیہ کی عمر 15 سال تھی۔ واضح رہے جرمن دارالحکومت برلن میں تیونس کے انیس عامری نے 19 دسمبر کو ٹرک تلے روند کر 19 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ بعدازاں اسے ترکی میں پولیس کے ہاتھوں میں مارا گیا تھا۔