ایمریٹس کا کروشیا کےلئے یومیہ پروازوںکا اعلان
لاہور (پ ر) ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے کروشیا کے دار الحکومت زغرب کیلئے یومیہ پرواز کا آغاز کر کے وہ اپنے نیٹ ورک کو یورپ میں مزید پھیلا رہے ہیں۔ اس نئے جنوب مشرقی مقام پر پرواز کیلئے ایمریٹس کا بوئنگ 777-300 طیارہ آپریٹ کرے گا۔
اور یہ زغرب آنے یا وہاں سے جانے والا واحد بڑا طیارہ ہو گا۔ایمریٹس کے وائس پریذیڈینٹ اور چیف کمرشل آفیسر تھیاری اینٹی نوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، ” ایمریٹس سال 2003سے کروشیا میں موجود ہے ۔اس تناظر میں مکمل فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ ایک لازمی امر تھا۔