کوئٹہ:گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 4 افراد جاں بحق،2زخمی
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے نواں کلی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کے مطابق جمعرات کی علی الصبح گھرمیں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاںزخمےوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔