طبی فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن معیاری دوا ساز اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے: ڈاکٹر زاہد
لاہور (پ ر ) پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (PTPMA)کے وائس چیئر مین ڈاکٹر زاہداشرف نے کہا ہے کہ ٹریڈ باڈی ایکٹ کے تحت تنظیم ملک بھر کے معیاری طبی دواساز اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے ، جس میں تمام بڑے یو نانی دواساز اداروں ک ساتھ ساتھ درمیانے اور چھوٹے درجے کے ادارے بھی شامل ہیں یہ تنظیم 1985سے یونانی دواسازی کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ، نیشنل کو نسل فارطب اور پاکستان طبی کا نفرنس کے تعاون سے الگ قانون کی تشکیل میں مصروف رہی ہے۔لیکن پنجاب میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈا¶ن کا آغاز ہوا بادی النظر میں اسے جعلی ایلو پیتھک ادویات کے خلاف ہونا چاہیے تھا ، کیو نکہ یو نانی دوا سازی کے لئے تو ابھی قوانین نا فذ ہی نہیں ہوئے لیکن بد قسمتی سے اس کا رخ یو نانی دوا ساز اداروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ طب قدیم طریقہ علاج ہے اور اس کی بند ش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔