کراچی میں حادثات ،موٹرسائیکل سوار سمیت 4افراد جان سے گئے
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے میں ایک خاتون 45 سالہ بلقیس بانو زوجہ محمد ندیم زہریلی دوا پینے سے ہلاک ہوگئی۔ پنجاب چورنگی پر تیز رفتار ٹینکر نے 30 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ نارتھ کراچی میں سیکٹر11-Aمیں عثمان پبلک اسکول کے نزدیک مکان کی دیوار گرنے سے 40 سالہ قاسم ولد غلام رسول ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ ماری پور میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان 25 سالہ شہروز ہلاک ہوگیا۔
کراچی/ حادثات