پیپلز پارٹی کو اچانک عوام کے مسائل کیسے یاد آ گئے‘ حلیم عادل شیخ
کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی جنگ کا تماشا زیادہ دیر نہیں چلنے والا، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ چیخنے چلانے سے ان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا مل جائے گا۔ حکومت نے اپنے لیے مسائل کے پہاڑ اپنی غلط حکمت عملیوں کی وجہ سے کھڑے کئے ہیں ،پیپلزپارٹی کو اچانک عوام کے مسائل کس طرح یاد آنے لگے ساڑھے تین سالوں تک حکومت کے ساتھ مفاہمت کی سیاست کو کیوں جاری رکھا گیا اس کا بھی جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عوام کی روٹی روزی کے دشمن ہیں یہ صرف عوام کے پاس انتخابات کے قریب آتے ہیں۔
حلیم عادل