پاک سر زمین پارٹی آج سرجانی سے تبت سینٹر تک ریلی نکالے گی
کراچی ( خصوصی رپورٹر )پاک سر زمین پارٹی کے تحت29جنوری کو تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم اور پرچم کشائی کی تقریبات کا سلسلہ زو رشورکے ساتھ جاری ہے اوراس سلسلے میں پی ایس پی کے تحت مورخہ 27جنوری 2017بروز جمعہ ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی ریلی کابا قاعدہ آغاز سرجانی 4k چورنگی سے ہوگا جوکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی تبت سینیٹر پر اختتام پذیرہوگی ریلی کی قیادت پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کریں گے ۔ دریں اثناءپاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر نے جامعہ بنوری ٹا¶ن میںڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، مولانا امداد اللہ صاحب ڈاکٹر سعید اسکندر سے ملاقات کی اور 29جنوری کو ہونے والے جلسے کی دعوت دی ۔ اس مو قع پرپاک سرزمین پارٹی کے وفد میں وائس چیئرمین وسیم آفتاب،نیشنل کونسل کے ارکان محمد دلاور اور سیف یار خان موجود تھے۔
پاک سرزمین ریلی