گردشی قرضے ختم کرنے کےلئے 480 ارب روپے ادائیگیوں کی تفصیلات جاری
لاہور (این این آئی) وزارت پانی وبجلی نے جون 2013ءکے دوران گردشی قرض ختم کرنے کے لئے 480ارب روپے کی ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔نجی پاورپلانٹس کو270ارب 29کروڑ روپے ،گیس اورفرنس آئل فراہم کرنے والی سرکاری کمپنیوں کو71ارب 67کروڑ جبکہ واپڈا کوپن بجلی کی مد میں 90ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جاری شدہ دستاویزکے مطابق سب سے زیادہ ادائیگی حب پاورکمپنی کو75ارب روپے کی گئی، کیپکوپاورکمپنی کو 41ارب 35کروڑ روپے،اے جی ایل پاورکو19 ارب 33کروڑ روپے،حبکونارووال کو 17ارب 39کروڑ روپے،سوئی سدرن کو18ارب 99کروڑ روپے جبکہ ایٹمی توانائی پلانٹس کو22ارب 96کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔