; بنگلہ دیش: پاور پلانٹ کی تعمیر کیخلاف احتجاج، شیلنگ، جھڑپیں،4افراد زخمی
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کی تعمیر کے خلاف سینکڑوں افراد دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، جھڑپوں میں 4 افراد زخمی ہو گئے، عینی شاہدین کے مطابق ڈھاکہ کا شاہ باغ سکوائر میدان جنگ بن گیا، ڈپٹی کمشنر میٹرو پولیٹن پولیس نے بتایا 200 مظاہرین تھے۔ جنہوں نے پتھراﺅ کیا، پھر ہمیں مجبوراً واٹر گن سے پانی پھینکنا پڑا، سندر بن جنگل جیسے یونیسکو نے عالمی ورثے میں شامل کیا ہے سے 14 کلو میٹر دور پلانٹ کی تعمیر جاری ہے۔ احتجاج میں مالوی دوست تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین اور ماہرین کا موقف ہے منصوبے سے جنگل ویران ہو جائے گا۔
بنگلہ دیش