شکاگو: ریسٹورنٹ میں فائرنگ 12 سالہ لڑکی سمیت 6افراد زخمی
شکاگو (رائٹرز) شکاگو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے 12 سالہ لڑکی سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ اس وقت ہوئی جب لوگ قتل ہونے والے 20 سالہ جمایا فیلڈز کی آخری رسومات کے لئے جمع تھے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک 16 سالہ لڑکے کو گردن پر گولی لگی۔ باقی 5 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ شکاگو کی آبادی 27 لاکھ ہے اور گذشتہ سال امریکہ کے کسی بھی شہر سے زیادہ پرتشدد واقعات شکاگو میں ہوئے۔ جدید یا برون کمیونٹی کے کارکن نے بتایا تقریب میں شامل ہونیوالے کسی شخص کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
شکاگو/ فائرنگ