سابق وزیر معدنیات خیبر پی کے ضیاءاللہ آفریدی کیخلاف دائر مختلف ریفرنسز یکجا کرنے کا حکم
پشاور (بیورو رپورٹ) صوبائی احتساب کمشن کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف دائر مختلف ریفرنسز کو یکجا کر کے ایک ریفرنس کردیا ہے صوبائی وزیر نے اسے حق کی جیت اور احتساب کمشن و چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے طارق آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر بد عنوانی کے الزام میں خیبر پختونخوا احتساب کمشن کے ہاتھوں گرفتار اور بعدازاں رہا ہونے والے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر معدنیات کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز ہوئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ ریفرنسز صرف سیاسی انتقام اور بدنامی کی غرض سے دائرکئے گئے ہیں یہ ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں اور درخواست گزار کو ہراساں کرنے کےلئے دائر کئے گئے ہیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد چار مختلف ریفرنسز کو یکجا کرتے ہوئے انہیں ایک ریفرنس کی شکل دے دی بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالت کا یہ فیصلہ انکی جیت جبکہ صوبائی احتساب کمشن اور عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا اور عوام دیکھے گی کے جیت صرف حق سچ کی ہوگی ۔
مختلف ریفرنسز یکجا