رینجرز کی کارروائی‘ 2 دہشتگرد ہلاک، سانحہ 12 مئی کے 52 ملزموں کے وارنٹ
کراچی (وقائع نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے،کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاو¿ن میں جمعرات کو شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رینجرز نے کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت فاروق عرف واجد، سفید خان عرف ناصرکے نام سے ہوئی ہے، فاروق کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جمریزگروپ سے ہے، فاروق ٹارگٹ کلنگ، سرکاری سکولوں کو اڑانے اور بھتاخوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ فاروق نے وادی تیراہ میں عسکری اورآئی ای ڈی بنانےکی تربیت حاصل کی تھی، دوسری جانب رینجرزکی جانب سے شہربھرکے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں، ملزمان قتل، اقدام قتل اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دریں اثناءانسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ اظہار کے وکلا نے الزامات کو بے بیناد قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی، جس میں خواجہ اظہار الحسن ،روف صدیقی،عبدالرزاق سمیت دیگرکے مقدمات سنے گئے.وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں وکلا نے کہا کہ ایک شخص نے اس بنیاد پر مقدمہ درج کرایا کہ اس نے سنا، دیکھا نہیں ہے جو کہ ایک غیرمنطقی بات ہے، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے پروفیسرظفر، امجد اللہ کے خلاف بھی مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں امجد اللہ کی ضمانت پر پولیس فائل نہ ہونے سے دلائل مکمل نہ ہوسکے، جس کے سبب ایم کیو ایم لندن کے رہنما¶ں کے مقدمے کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
وارنٹ جاری