ایران میں افغان طلبا کے لئے سکالرشپ میں دو گنا اضافہ
تہران (اے پی پی) ایران میں یونیورسٹی طلبا کے امور سے متعلق ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ افغان طلبا کی سکالرشپ دوگنا کردی گئی ہے۔یونیورسٹی طلبا کے ادارے کے نائب سربراہ ابوالحسن ریاضی نے ایران ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اعلی تعلیم کی وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں کی مراسلت کے بعد طے پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کے 60ملکوں کے طلبا ایران کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں افغان طلبا کی تعداد 15 ہزار ہے۔
افغان طلبا