لاہور: ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (خبرنگار) لاہور ایئر پورٹ پربیرون ملک سے آنے والے انسانی سمگلر طالب حسین کو انسپکٹر ندیم اشرف نے گرفتار کر لیا، طالب حسین گوجرانوالہ کا بدنام انسانی سمگلر ہے، وہ گزشتہ روز سپین سے آنے والی پرواز پی کے 743 کے ذریعے لاہور پہنچا تو اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔