٭٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭٭
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) میرٹ کے برعکس تعینات ٹیوٹا کے 6 ڈپٹی جنرل مینجرز کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے درخواست پر فریقین کے وکلا بحث کے لئے طلب ٭ مستقل ہونیوالے لیکچرارز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاونس کی کٹوتی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع ٭ واسا ملازمین کو اوور ٹائم کی ادائیگی کے لیبر کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر واسا ایمپلائز یونین کو نوٹس جاری ،جواب طلب ٭ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو ٹیلی کام کمپنی کو سوا ارب روپے سیلز ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا٭ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عباس کی درخواست ضمانت مسترد٭ لاہور ہائیکورٹ نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔