::::چین کی ہدف کو نشانہ بنانے والے طویل رینج میزائل کے تجربے کی تیاری
بیجنگ (صباح نیوز+ این این آئی+ آن لائن) چین کے اخبار نے ایک لانگ رینج میزائل کی تصاویر شائع کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چین فضا سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے، جو فضا میں ہی طیاروں میں ایندھن بھرنے اور قبل از وقت وارننگ دینے طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔ صدر شی چن پنگ سٹیلتھ جیٹ اورطیارے بردار ٹیکنالوجی سمیت فوجی طاقت میں جدت اور وسعت کے پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔، اخبارڈیلی چائنا کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی نے حال ہی میں مشقوں کی تصاویر جاری کی ہیں، اس دوران ایک جے-11 بی فائٹر طیارے کے ساتھ نامعلوم میزائل کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ میزائل کی حقیقی رینج 400 کلو میٹر تک ہے، جو مغربی ایئرفورس کے زیر استعمال میزائلز سے زیادہ ہے، یہ میزائل زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔