مکرمی! نارنگ منڈی صدر بازار سے ملحقہ ڈاکخانہ روڈگولاٹی سٹریٹ میں گھروں کی چھتوںاور دیواروں کو چھوتی ہوئی تاریں کسی عذاب سے کم نہیںہرسال جانی ومالی نقصان ہوتاہے درجنوں بار لیسکوحکام نے تاروں کا جائزہ لیا اور متاثرہ گھروں کو یقین دلایاکہ جلدتاروںکو ہٹایا جائے گا لیکن گزشتہ دس سالوںسے پورا محلہ موت کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ خستہ حال تاریںکئی بار ٹوٹ چکی ہیںکئی بار لاکھوںروپے کی الیکٹرانک اشیاء جل چکی ہیں کئی بچے اور عورتیں بجلی کے جان لیوا کرنٹ کا شکار ہوچکی ہیں محکمہ واپڈا کا تاروں کو تبدیل نہ کرنا مجرمانہ غفلت اورلاپروائی کی بدترین مثال ہے جو کسی بڑے سانحہ کاباعث بن سکتی ہے۔ چیف لیسکولاہور ڈویژن سے درخواست ہے کہ فوری نوٹس لیاجائے اورتاروں کو فی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درجنوںگھروںکی چھتوںکے اوپرسے تاریںگزرتی ہیںاورکوئی بچہ بھی چھت پرنہیںجاسکتا۔(قمر گولاٹی، نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024