پاکستان اور برطانیہ کا افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے افغانستان میں برطانیہ کے سفیر ڈومینیک جیرمی نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ دونوں اطراف نے افغانستان میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی تشویش کے ایشوز پر افغانستان سے بامقصد اور تعمیری بات چیت چاہتا ہے تاکہ افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔