ٹرمپ کے نئے احکامات کیخلاف امریکہ سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع
نیویارک (آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے احکامات کیخلاف امریکا سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیویارک میں مسلمان کمیونٹی سمیت ہزاروں افراد جمع ہوئے اور ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع فیصلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ہیجان برپا کر رہے ہیں۔ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور تارکینِ وطن کی جانچ پڑتال کے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے چند ہی گھنٹوں کے اندر نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف شدیداحتجاج کیا۔مظاہرین میں مسلم کمیونٹی کے افراد بھی شامل تھے۔ مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ مہاجرین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے فیصلوں کی وجہ سے جنگ کے راستے پر ہیں۔ ٹرمپ فیصلوں سے امریکہ میں مقیم کئی کمیونٹی کو نقصان ہو گا جبکہ میکسیکو میں مقیم غیرملکی تارکین وطن نے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور اپنا سامان باندھنا شروع کر دیا۔ اُدھر میکسیکو کے سینیٹر نے سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے فیصلے کو بغض پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کھل کر بات کی جائے۔ دیوار کی تعمیر کا فیصلہ دشمنی ہے۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلوں پر کیوبا کے صدر راو¿ل کاسترو نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہے۔ انہوں نے کیوبا کی خودمختاری پر کسی قسم کے فیصلے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان بھی کر دیا۔
احتجاج شروع