سکولوں کے اطراف میں پانچ سو گز تک ریڑھی بان اشیاء فروخت نہ کریں: ڈپٹی کمشنر
لاہور(خبر نگار ) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت سکولوں کے قریب اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں ، کرائے داروں ، خانہ بدوشوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھاکرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاہور میں موجود سکولوں کے پانچ سو فٹ کی حدود میں کو ئی ریڑھی بان اشیاء فروخت نہ کرے۔ اسی طرح یو سی اور کارپوریشن شہر کی خالی جگہوں پر موجود خانہ بدوشوں کو بھی چیک کریں۔