سی پیک عظیم منصوبہ‘ جنوبی ایشیا میں معاشی انقلاب برپا کر دیگا : گورنر پنجاب
لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اس حقیقت کوذہن نشین کر لیںکہ پاکستان اللہ تعالی کی مدد سے قیامت تک شادوآباد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انٹرنیشنل کسٹمز ڈے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے چیف کلکٹر سمیرا نزیر،ممبر ایچ آر ایم روزی خان برکی ،کلکٹر لاہورذوالفقار یونس نے بھی خطاب کیا۔تقریب میںکلکٹر صادق علی،کلکٹر ذوالفقار چودھری، ڈاکٹر سرفراز وڑائچ،مرزا مبشر بیگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جس نے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں یہ عظیم تر منصوبہ جنوبی ایشیا میں معاشی انقلاب برپا کریگا۔ ہم آج جن بڑے بڑے عہدوں اور منصبوں پر فائز ہیں ان کا بنیادی مقصد اور فرض عام آدمی کی شنوائی اور احساس محرومی کو ختم کرنا ہے۔