ٹرمپ فلپ بلڈین کو بحریہ کا سیکرٹری نامزد کریں گے
واشنگٹن (اے پی پی+اے ایف پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق فوجی انٹیلی جنس افسر اورپرائیویٹ ایکوئٹی ایگزیکٹیو فلپ بلڈین کو بحریہ کا سےکرٹری مقرر کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحریہ سیکرٹری کے طور پر فلپ بلڈین کو مامور کیا جا رہاہے اور انہیں یہ ذمہ داری اس لئے دی جا رہی ہے کہ وہ مینجمنٹ میں بہتری لائیں گے اور اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی بحریہ کی تعمیر نو کا کام کریں گے اور اسے منفرد اور بے مثال بنانے میں اپنااہم ترین تعاون پیش کریں گے۔
فلپ بلڈین