بوئی کا ایک ضروری مسئلہ
مکرمی : بوئی مشہور سیاسی اور تاریخی مقام ہے،یہاں تحریک پاکستان اور جہاد آزادی کشمیر(1947)کے سلسلے چلتے رہے ہیں۔میں نے ایک تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے استدعا کی تھی کہ مظفرآباد سے بوئی بازار تک ویگن سروس کا اجراءکیا جائے۔وزیراعظم نے حامی تو بھری تھی مگر اس ضمن میں پش رفت ابھی تک نہیں ہوئی۔اگر ممکن ہوتو آپ اس گمبھیر مسئلے کی طرف حکام کی توجہ مبزول کرائیں ۔ (آصف ثاقب)