موٹے افراد روزانہ 30 منٹ چہل قدمی کرکے فٹ رہ سکتے ہیں: امریکی ماہرین
لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی ماہرین نے جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لئے چہل قدمی کو اکسیر قرار دیدیا۔ امریکی جرنل آف میڈیسن میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق آج کل کی مصروفیات کے دور میں روزانہ جم کے لئے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپا بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی موٹاپے کا شکار افراد کے جسم کی 75کیلوریز تک کم کرتی ہے اس سے ہارٹ اٹیک، ذیابطیس اور ایسے دیگر امراض کے امکانات بھی بہت کم ہو جاتے ہیں۔ اس طرح روزانہ چہل قدمی کر کے ٖموٹاپے سے چھٹکارا پایا اور جسمانی طور پر ٖفٹ رہا جا سکتا ہے۔