ایف اے کپ فٹبال کے چوتھے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے فُلہم کو چار ایک سے ہرادیا
اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلےگئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے حریف ٹیم کو شروع ہی سے دباؤ میں رکھا جس کانتیجہ مانچسٹریونائیٹڈ کی فتح کی صورت میں نکلا،
مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی پہلا گول کرکے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے عزائم بتادیئے،کھیل کے چالیس منٹ میں دوسرے گول نےفاتح ٹیم کی برتری مستحکم کردی،دومنٹ بعد ہی فارورڈ جاویئرہرنینڈز نےگیند کوجال میں پھینک کرٹیم کوناقابل شکست بنانےمیں اہم کردار ادا کیا،مانچسٹریونائیٹڈ کی جانب سے چوتھا گول کھیل کے چوراسی ویں منٹ میں کیا گیا