اسلام آباد (اے پی پی) مالی بحران نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، بڑی بڑی کمپنیاں بحران پر قاپو پانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ہالینڈ کی مشہور الیکٹرک کمپنی فلپس کو 242 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے کمپنی نے دنیا بھر سے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ سال کمپنی کی اشیاء کی فروخت میں 1.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ لندن سے تعلق رکھنے والی شو کمپنی بیرٹس اینڈ پرائس لیس چین دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ امریکہ کی فارما سیوٹیکل کمپنی وائتھ کو فائزر خرید رہی ہے اور وہ 8 ہزار ملازمین کو فارغ کریگی۔ اسی طرح امریکہ کی سپرنٹ نکسٹل کارپوریشن 8 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد اپنے سالانہ بجٹ میں 1.2 بلین کی کمی کرے گی۔امریکہ کی جنرل موٹرز نے بھی 2 ہزار مزید ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38