موجودہ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے، راجہ ساجد محمود عباسی 

Feb 27, 2025

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مسلم لیگ(ن)کے ممتاز راہنما اور لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو سفر کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چیر مین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام آ باد محمد علی رندھاوا سے اپیل ہے کہ  میڈیا ٹائون سے اسلام آباد کیلئے بھی الیکٹرک بس کے روٹ کا فوری اجرا ء کیا جائے تاکہ ایک گنجان آبادی کے رہائشیوں کو بھی آ رام دہ سفری سہولیات فراہم ہو سکیں اس وقت بحریہ ٹائون، پولیس فائونڈیشن، پی ڈبلیو ڈی، ڈاکٹرز ٹاٗون ،سواں گارڈن، سی بی آر، پاکستان ٹاون کے علاہ کئی دیگر علاقوں کے لوگ اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں موجودہ حکومت نے اسلام آ باد کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید، آ رام دہ اور بہترین سفری سہولیات بہم پہنچانا شروع کر دی ہیں جس سے عوام کو سفر کی سستی اور معیاری آ رام دہ سہولیات میسر آ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق اور حکومت پنجاب کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا قابل قدر اور لائق تحسین اقدام ہے

مزیدخبریں