لاہور ہائیکورٹ‘ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت ملتوی

Feb 27, 2025

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق کے روبرو مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔ وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنادیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں لیکن جس انداز سے عدالت کیس کو کنڈکٹ کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا میں یہ سن ہی نہیں رہا۔

مزیدخبریں