لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پالیسی سازی ، سرکاری اداروں کے بورڈز اور سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں نجی شعبہ کی نمائندگی یقینی بناکر پائیدار معاشی ترقی کے ہد ف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا نجی شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور موثر اقتصادی پالیسیاں تشکیل دینے کیلئے اسے شامل مشاورت کرنا بہت ضروری ہے۔
پالیسی سازی میں نجی شعبے کی شمولیت ناگزیر ہے:میاں ابوذر شاد
Feb 27, 2025