کراچی ائیرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی اور سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور سونے کی بینکاک اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی سے بینکاک کے مسافر عمران گل اعوان سے 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد کیا گیا، مسافر نے 251 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے ایس ایف نے بتایاکہ عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی پر کرنسی اور سونا برآمد کیا، برآمد کرنسی میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر، یوان اور  ریال شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونے اور کرنسی سمیت کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...